وہاڑی () آر جی ایم انٹرنیشنل ٹریولز اینڈ ٹورز کا شاندار افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹو راؤ غلام نبی کی والدہ محترمہ نے فیتہ کاٹ کر باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر معززینِ علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات، ٹریولز ایجنٹس اور صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب میں صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی، سابق صدر پریس کلب مختار احمد بھٹی، صدر الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ انوار آفتاب، سابق صدر پریس کلب شاہد نیاز، ڈاکٹر علی رضا، سینیٹر صحافی قیصرستار،راو رفیق چوہدری شہزاد اکبر، وقار بھٹی، عباس علی ببا، رمضان گجر، اورنگزیب، راؤ غلام مرتضیٰ، راؤ غلام حسین، عمران گوہر، ساجد چوہدری، ملک ہمایوں، لال دین شیرزئی، چوہدری طاہر سردار،عمران حفیظ، رانا عمران، اسماعیل اسلم، حاجی غلام عباس چیئرمین وہاڑی ٹریولز ایجنٹس ایسوسی ایشن، صدر فرحان علی، سلیم انور، راؤ عیور، مہر سیف اللہ، نعیم فیرزوپوریا، راؤ شفیق اور انجمن تاجران کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر معروف صحافی ارشاد حسین بھٹی نے کہا کہ وہاڑی میں بین الاقوامی معیار کی ٹریول سروس کا آغاز خوش آئند اقدام ہے جو شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرے گا۔ سابق صدر پریس کلب مختار احمد بھٹی نے کہا کہ آر جی ایم ٹریولز اینڈ ٹورز کا قیام کاروباری برادری کے لیے مثبت پیش رفت ہے، جو بیرونِ ملک سفر کرنے والوں کے لیے شفاف اور بااعتماد خدمات فراہم کرے گا۔ صدر ایمرا رجسٹرڈ انوار آفتاب نے کہا کہ وہاڑی میں جدید ٹریول سروسز کی فراہمی سے شہریوں کو بڑے شہروں کے برابر سہولت میسر آئے گی، اس منصوبے سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ضلع کا تشخص بھی اجاگر ہوگا۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور ادارے کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]