عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف)
حسن کارکردگی بیسٹ ایوارڈ سال 2025-26 نوجوان صحافی اور رحمداڻي کرکٹ اکیڈمی کے کپتان اسد علی بھرگڑی کو دیا گیا، یہ ایوارڈ سندھ کی نامور سماجی شخصیت اور سینئر اسپیشل سیکریٹری سندھ اسمبلی میاں محمد حسن شاہ کے نام سے منسوب ہے، نوجوان صحافی اور کھیلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے پر یہ ایوارڈ اسد علی بھرگڑی نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد اسلم بھٹی اور پریس کلب عمرکوٹ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین رسول بخش رحمداڻي سے وصول کیا، اس موقع پر رسول بخش رحمداڻي نے کہا کہ میاں محمد حسن شاہ اپنے اعلیٰ عہدے کے ساتھ ساتھ ہمیشہ عوام سے محبت کرنے والے اور سماجی خدمات انجام دینے والے انسان ہیں، انہوں نے کہا کہ نوجوان صحافی اور رحمداڻي کرکٹ اکیڈمی کے کپتان اسد علی بھرگڑی کو یہ ایوارڈ ملنا ایک بڑا اعزاز ہے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی نے اسد علی بھرگڑی کو مبارکباد پیش کی، جبکہ ایوارڈ تقریب میں محبت سومرو، رمیش کمار کلال، مینہل بھٹی اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔