نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ضلع انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) شہید بینظیرآباد کی جانب سے محرم الحرام کے دوران ضلع شہید بینظیرآباد میں عزاداروں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے اور بروقت طبی امداد کی فراہمی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ اس سلسلے میں مختلف امام بارگاہوں، ماتمی جلوسوں اور حساس مقامات پر ایمبولینسیں، میڈیکل ٹیمیں اور فرسٹ ایڈ کیمپ قائم کیے گئے، جہاں عزاداروں کو فوری طبی امداد اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی گئیں۔ریسکیو انچارج ذیشان زرداری کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق محرم الحرام کے دوران مختلف امام بار گاہوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر میڈیکل کیمپس قائم کی گئی جہاں پر ریسکیو ٹیموں نے 3 ہزار سے زائد عزاداروں کو فرسٹ ایڈ اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی گئی۔ گرمی سے متاثرہ افراد کو موقع پر طبی امداد، ٹھنڈا پانی اور ضروری طبی سہولیات مہیا کی گئیں، جبکہ زخمی اور مزید علاج کے ضرورت مند افراد کو ایمبولینس سروس کے ذریعے قریبی بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) اور سرکاری اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ریسکیو انچارج ذیشان زرداری کے مطابق محرم الحرام کے دوران ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں چوبیس گھنٹے الرٹ رہیں اور ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں رہتے ہوئے عزاداروں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرتی رہیں،
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]