سالوں سے عدالتوں کے چکر کاٹنے والے سائلین کے لیے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا انقلابی قدم
پنجاب میں اب ہر قبضہ کیس کا فیصلہ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کے ذریعے صرف 90 دن میں ہوگا
ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کے فیصلے کی اپیل ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہمی میں قائم خصوصی ٹربیونل سنے گا
خصوصی ٹربیونل بھی اپیل کا فیصلہ 90 کے اندر اندر کرنے پابند ہوگا
نئے آرڈیننس کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں ڈِسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی قائم ہوگی
پنجاب میں نئے نظامِ انصاف کے تحت عدالت جانے سے پہلے نجی جائیداد پر قبضہ کا ایشو ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی حل کرے گی
6 رکنی ضلعی تصفیہ کمیٹی کا کنونیئر ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور دیگر حکام بھی شامل ہونگے
کیس کے فیصلے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر قبضہ مافیا سے زمین واگزار کرائی جائے گی









