سید روشن شاہ — سماجی خدمت، عوامی بیداری اور جدید صحافت کا ایک معتبر حوالہ خصوصی تحریر : راجہ نورالہی عاطف
سید روشن شاہ — سماجی خدمت، عوامی بیداری اور جدید صحافت کا ایک معتبر حوالہ
خصوصی تحریر : راجہ نورالہی عاطف
معاشرے میں بعض شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو اپنی صلاحیتوں، مثبت سوچ، اعلیٰ اخلاقی اوصاف اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے نہ صرف اپنی الگ پہچان بناتی ہیں بلکہ اپنے کردار اور عمل سے دوسروں کے لیے بھی مشعلِ راہ ثابت ہوتی ہیں۔ ایسی ہی باصلاحیت، متحرک اور ہمہ جہت شخصیت سید روشن شاہ ہیں، جن کا تعلق ضلع قمبر شہدادکوٹ کی تحصیل سجاول جونیجو سے ہے۔ وہ ڈیجیٹل صحافت، نشریاتی خدمات، سماجی خدمت اور عوامی بیداری کے میدان میں اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔
نامور سئنیر صحافی سید روشن شاہ نہایت ہردلعزیز، پروقار، ملنسار، بردبار، خوش گفتار اور معاملہ فہم شخصیت کے مالک ہیں۔ ان کے وسیع حلقہ احباب اور عوامی روابط ان کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہیں۔ وہ اپنے اعلیٰ اخلاق، شائستہ گفتگو، مثبت طرزِ فکر اور دوستانہ رویے کی بدولت عوامی، سماجی، ادبی اور صحافتی حلقوں میں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ ان کی شخصیت کا نمایاں وصف یہ ہے کہ وہ صحافت کو محض خبر رسانی کا ذریعہ نہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل، معاشرتی اصلاح اور مثبت تبدیلی کا مؤثر وسیلہ سمجھتے ہیں۔
ڈیجیٹل نیوز چینل ایس آر نیوز کے ذریعے سید روشن شاہ زمینی حقائق، علاقائی مسائل اور عوامی مشکلات کو مؤثر انداز میں منظرِ عام پر لانے کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔ ان کی صحافتی جدوجہد کا بنیادی مقصد عوامی آواز کو متعلقہ حلقوں تک پہنچانا، معاشرتی برائیوں کی نشاندہی کرنا، سماجی کمزوریوں کے خلاف شعور بیدار کرنا اور فلاحی و مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ایک ذمہ دار صحافی کا فرض صرف واقعات کی رپورٹنگ تک محدود نہیں بلکہ اسے معاشرے کی بہتری اور عوامی شعور کی بیداری میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں سید روشن شاہ نے ڈیجیٹل صحافت کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے اپنے کام کو نئے انداز اور جدید ذرائع سے ہم آہنگ کیا ہے۔ سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات رپورٹرز کے ساتھ رابطہ کاری، اہم واقعات کی بروقت کوریج، بریکنگ نیوز پیکجز کی تیاری، تھری ڈی ٹکر گرافکس اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے وائس اوور اسکرپٹس کی تیاری جیسے تکنیکی اور پیشہ ورانہ امور میں ان کی دلچسپی، محنت اور نظم و ضبط قابلِ ستائش ہیں۔ ان تمام ذمہ داریوں کو احسن انداز میں انجام دینا ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تخلیقی سوچ اور صحافتی وابستگی کا مظہر ہے۔
بلاشبہ آج کے جدید دور میں صحافت کا میدان تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ روایتی ذرائع ابلاغ کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے بھی غیر معمولی اہمیت اختیار کر لی ہے۔ ایسے حالات میں ان افراد کی خدمات خصوصی اہمیت رکھتی ہیں جو جدید ٹیکنالوجی کو مثبت مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے عوام تک مستند معلومات پہنچانے اور معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ سید روشن شاہ اسی سوچ اور جذبے کے تحت اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ دور دراز علاقوں کے مسائل بھی قومی سطح پر اجاگر ہوں اور عام آدمی کی آواز مؤثر انداز میں متعلقہ اداروں اور ذمہ داران تک پہنچے۔
ان کی شخصیت کا ایک قابلِ تحسین پہلو سماجی خدمت اور معاشرتی اصلاح کا جذبہ بھی ہے۔ وہ سماجی مسائل کو صرف خبروں کا موضوع نہیں بناتے بلکہ ان کے ذریعے لوگوں میں احساسِ ذمہ داری، باہمی تعاون، مثبت سوچ اور اجتماعی شعور پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا یہ طرزِ عمل اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ صحافت اور سماجی خدمت ایک دوسرے سے جدا نہیں بلکہ دونوں کا بنیادی مقصد معاشرے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ سید روشن شاہ جیسے باصلاحیت، محنتی اور مثبت سوچ کے حامل افراد کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ مزید بہتر انداز میں اپنی صحافتی اور سماجی خدمات جاری رکھ سکیں۔ معاشرے کو ایسے ہی مخلص اور ذمہ دار افراد کی ضرورت ہے جو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر عوامی مسائل کو اجاگر کریں اور قلم و ٹیکنالوجی کو مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنائیں۔
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سید روشن شاہ کو صحت و تندرستی، عزت و وقار، کامیابیوں اور مزید ترقیوں سے نوازے۔ انہیں سماجی خدمت، عوامی بیداری اور ذمہ دارانہ صحافت کے میدان میں مزید نمایاں خدمات انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ ان کا قلم، ان کی آواز اور ان کی جدوجہد ہمیشہ معاشرتی بہتری اور عوامی فلاح کا ذریعہ بنی رہے۔
بلاشبہ سید روشن شاہ ایک ایسی متحرک اور باصلاحیت شخصیت ہیں جو جدید ڈیجیٹل صحافت کو سماجی خدمت، عوامی شعور اور مثبت معاشرتی تبدیلی کے ساتھ جوڑنے کا قابلِ قدر فریضہ انجام دے رہے ہیں۔