🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *30 اکتوبر 2025 | بروز جمعرات | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) پاکستان تمام ہمسایوں سے امن چاہتا ہے، افـغـاـ ن سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
🚨 (2) افـغـاـ ن طاـ لباـ ن بھارتی حمایت یافتہ گروہوں کیخلاف کارروائی کے بجائے ان کی پشت پناہی کررہے ہیں، آرمی چیف نے پشاور میں جرگے سے خطاب میں قبائلی عوام کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا، آئی ایس پی آر
🚨 (3) فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ پشاور، قبائلی عمائدین سے ملاقات، افـغـاـ ن طاـ لباـ ن کے خلاف افواج پاکستان کی حمایت کا اعادہ
🚨 (4) ترکیہ کی درخواست پر پاکستان نے افـغـاـ ن طاـ لباـ ن سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کردی
🚨 (5) پاک افـغـاـ ن مذاکرات میں کوئی ایسی پیشرفت نہیں ہوئی جس سے زیادہ امیدیں وابستہ کی جائیں: خواجہ آصف
🚨 (6) خیبرپختونخوا اسمبلی: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ خرم ذیشان 91 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب
🚨 (7) مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو 10 ہزار روپے وظیفہ دینے کے فیصلے کو مسترد کر دیا
🚨 (8) اب ٹرمپ کہاں ہے جو کہتا تھا میں نے غ_ز_ہ میں جنگ بند کرائی: مولانا فضل الرحمان
🚨 (9) وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایر_ان کے حوالے سے آگاہ کیا گیا
🚨 (10) باجوڑ: افـغـاـ نستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک
🚨 (11) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی چلتن اور کیچ میں کارروائیاں، 18 دہشت گرد ہلاک
🚨 (12) خیبرپختونخوا میں مطلوب اشتہاری دہشت گردوں کی فہرست تیار، سروں کی قیمت بھی مقرر
🚨 (13) لاہور: کالعدم مذہبی جماعت کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، پولیس نے 1500 متحرک کارکنوں کو گرفتار کر لیا
🚨 (14) وزیراعظم نے بلوچستان کی طالبہ کو اپنی نشست پر بٹھا کر خراج تحسین پیش کیا
🚨 (15) پیوٹن کی پاکستان مخالف پرانی ویڈیو وائرل، روسی سفارت خانے کی وضاحت سامنے آگئی
🚨 (16) ایر_انی صدر رفسنجانی کی بیٹی کا الزام، والد کی موت طبعی نہیں بلکہ قتــل کیا گیا
🚨 (17) وزیراعظم نے ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار کے لیے سعودی عرب بھیجنے کا عندیہ دیا
🚨 (18) وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد یکم نومبر کو پیش کیے جانے کا امکان
🚨 (19) کوہستان کرپشن اسکینڈل میں گرفتار خاتون کے گھر سے 20 کروڑ روپے برآمد
🚨 (20) اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث کمپنیوں اور افراد کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع
🚨 (21) وزیر دفاع سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دفاعی اور اسٹریٹجک امور میں تعاون پر تبادلہ خیال
🚨 (22) علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، بینک اکاؤنٹس منجمد، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
🚨 (23) پاکستان کو عوامی خدمت پر مبنی سول سروس نظام کی ضرورت ہے: احسن اقبال
🚨 (24) گوجر خان میں اسکول ٹیچرز کی جانب سے بچے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل، استاد گرفتار
🚨 (25) وزیراعلیٰ سندھ سے میٹا کے وفد کی ملاقات، ڈیجیٹل اسکلز، تعلیم اور آئی ٹی میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
🚨 (26) فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 18 ہزار 862 روپے کی سطح پر آگئی
🚨 (27) کراچی؛ 3 دن کے دوران ساڑھے 6 کروڑ سے زائد کے 13 ہزار ای چالان جاری
🚨 (28) سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ہوئے، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کی تعداد بھی غیر معمولی
🚨 (29) وزیر اعلیٰ سندھ نے پہلا ای چالان معاف کرنے کی ہدایت جاری کر دی، دوسری مرتبہ چالان بھرنا ہوگا، مراد علی شاہ
🚨 (30) کراچی کے بھاری بھرکم ای چالان سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج، درخواست دائر
🚨 (31) پنجاب حکومت نے کم از کم اجرت کے نفاذ کے لیے صوبہ بھر میں مہم شروع کی
🚨 (32) لیویز کو پولیس میں ضم کرنے سے طویل مدتی نتائج سامنے آئیں گے: سرفراز بگٹی
🚨 (33) جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
🚨 (34) اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کے لیے عدالتوں میں تعطیل کا اعلان
🚨 (35) سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل کیا: مریم اورنگزیب
🚨 (36) لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ نے گندم کا سرکاری ریٹ کالعدم قرار دے دیا
🚨 (37) دھی رانی پروگرام: مظفرگڑھ میں 200 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
🚨 (38) آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے سرکاری بھرتیوں کے لیے تھرڈ پارٹی ایکٹ بحال کر دیا
🚨 (39) پی سی بی نے 2025-26 کے لیے مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان کیا
🚨 (40) آسٹریلیا میں دوران پریکٹس سیشن گیند لگنے سے نوجوان کرکٹر ہلاک ہوگیا
*واٹس ایپ چینل لنک*
https://whatsapp.com/channel/0029VaFrtw03QxRvcEA98W0p
🚨 (41) لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، بعض علاقوں میں اے کیو آئی 985 ریکارڈ
🚨 (42) سپریم کورٹ: پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افـغـاـ ن مردوں کو شہریت دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
🚨 (43) اسلام آباد: متنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد
🚨 (44) قومی ائیرلائن نے ایف بی آر کے نام پر جمع 28 ارب روپے کا ٹیکس خود استعمال کیا: سیکرٹری نجکاری کمیشن
🚨 (45) ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے کے وقفے سے پہلے ’چائے کا وقفہ‘ کرنے کا فیصلہ
🚨 (46) بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں آزادی کی تحریکوں میں شدت آگئی
🚨 (47) اے آئی مواد سوشل میڈیا کا نیا عہد ثابت ہوگا: مارک زکربرگ
🚨 (48) کراچی میں ٹریفک پولیس کے ای چالان سسٹم میں سنگین خامیاں سامنے آگئیں
🚨 (49) عمران خان کی ہدایت پر کے پی کابینہ کو حتمی شکل دیدی: وزیراعلیٰ کے پی
🚨 (50) یوٹیوب نے غیر معیاری ویڈیوز کو فوری بہتر بنانے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا
🚨 (51) بھارت میں بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’پاکستان زندہ باد‘ کے نام سے تبدیل، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں
🚨 (52) سعودی عرب کی پہلی 5 اسٹار لگژری ٹرین کو متحرک ماسٹر پیس قرار دیا گیا
🚨 (53) پشاور میں فائرنگ سے بی آر ٹی کا سکیورٹی گارڈ جاں بحق
🚨 (54) سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے: سینئر وزیر پنجاب
🚨 (55) پشاور پولیس نے 10 کلومیٹر رینج اور لیزر سسٹم سے لیس ہائی ٹیک ڈرون تیار کرلیا
🚨 (56) روس کا دنیا کے سب سے طاقتور زیرِ آب پوسیڈون میزائل تجربے کا دعویٰ
🚨 (57) تاجر کے اغوا کا ماسٹر مائنڈ سی سی ڈی انسپکٹر نکلا، اہلخانہ سے 40 لاکھ وصول کیے
🚨 (58) بھارت کے ساتھ جنگ میں ترک قیادت چٹان کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی: وزیراعظم
🚨 (59) امریکی صدر نے ایٹمی ہتھیاروں کے نئے تجربات شروع کرنے کی منظوری دے دی
🚨 (60) نیول چیف کا جنگی تیاری برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور
🚨 (61) چین کا پاکستانی خلاباز مشن میں شمولیت کا اعلان
🚨 (62) سولرائزیشن کے باعث دن کے اوقات میں بجلی کی کھپت 6 ہزار میگاواٹ تک گرنے کا انکشاف
🚨 (63) امریکی اور چینی صدر کی ملاقات: ٹرمپ کا چین پر ٹیرف 10 فیصد کم کرنے کا اعلان









