22

پنجاب سے بلوچستان گندم بیج لے جانے پر پابندی ختم کی جائے،وڈیرہ خیرالدین سلارانی، بلوچستان کے کسانوں کو بیج کی اشد ضرورت ہے

پنجاب سے بلوچستان گندم بیج لے جانے پر پابندی ختم کی جائے،وڈیرہ خیرالدین سلارانی،
بلوچستان کے کسانوں کو بیج کی اشد ضرورت ہے کیونکہ یہ موسم میں گندم بیج کی کاشت کا موسم ہے
لورالائی(خصوصی رپورٹ) بلوچستان میں گندم کی کاشت کے موسم کے دوران پنجاب حکومت نے گندم بیج کی ترسیل پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ صدر مسلم لیگ (ن) لورالائی ڈویژن وڈیرہ خیرالدین سلارانی نے اس پابندی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے کسانوں کو بیج کی اشد ضرورت ہے کیونکہ یہ موسم میں گندم بیج کی کاشت کا موسم ہے لہذا پنجاب حکومت گندم کے بیج کی بلوچستان کو سپلائی بحال کرے اور ڈی سی ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو اس پابندی کو ختم کرانے کے احکامات جاری کے خصوصا” سخی سرور چیک پوسٹ پر گندم کے بیج کو گاڑیوں سے اتارنے کا سلسلہ روکا جائے، انہوں نے کہا کہ چیک پوسٹوں پر گاڑیاں روکنا کسانوں کے ساتھ ناانصافی ہے لہذہ بلوچستان کے کسانوں اور عوام کیساتھ یہ ناروا بند کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں