57

عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ) عمرکوٹ میں انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹی (IMC) گورنمنٹ مونو ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ عمرکوٹ (GMI

عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ) عمرکوٹ میں انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹی (IMC) گورنمنٹ مونو ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ عمرکوٹ (GMI) کے زیر اہتمام سماجی تنظیم تھردیپ رورل ڈیولپمنٹ پروگرام (TRDP) کے تربیتی کورسز مکمل کرنے والی خواتین میں اسناد تقسیم کرنے کی ایک پروقار تقریب لوہانہ کمیونٹی ھال عمرکوٹ میں منعقد کئی گئی، اس موقع پر تقریب میں ایم پی اے و ڈاٹ کے رانا رانا ھمیر سنگھ سوڈھو، وائیس چیئرمین ضلع کاؤنسل عمرکوٹ و چئیرمن انسٹیٹیوٹ مینیجمینٹ کمیٹی (جی ایم آئی) عمرکوٹ میاں خالد ولھاری، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو نے مہمان خصوصی طور شرکت کی، اس موقع پر ڈائریکٹر ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میرپورخاص چندر پرکاش، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی، پی ایس ٹو رانا ھمیر سنگھ سوڈھو کنول موہن لال، 1122 کے ڈویژنل مینیجر میرپورخاص بنسی لال مالہی، وائیس پرنسپل گورنمنٹ مونو ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ عمرکوٹ ارجن کمار اوڈ، سماجی تنظیموں کے نمائندوں کنیا موہن لال، امتیاز کھوسو، جبار کنبھر، شیوارام سوٹھڑ، عیدل جمانی، عالمگیر بلال، میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے کائونسلر شوکت ادیپوری، معزز شہریوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز، مختلف محکموں کے افسران، سماجی تنظیموں کے نمائندگان، انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ، طلبہ و طالبات، خواتین اور معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے ڈاٹ کے رانا رانا ھمیر سنگھ سوڈھو نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ٹیکنیکی تربیت کا ہونا ضروری ہے جس سے روزگار آسانی سے مل جائے گا، انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ایسے اداروں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور ایسے پسماندہ علاقوں میں ٹیکنیکی ٹریننگز کا احتمام کریں، مزید کہا کہ تربیت حاصل کرنے والے طلباء اور خواتین کو مستقل روزگار کے لئے سندھ حکومت سے مدد لیں گے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو ترقی یافتہ ممالک ہیں وہ اسکل ڈیولپمنٹ کے ذریعے بی روزگاری کا خاتمہ کرتے ہیں پر بدقسمتی سے ہمارے ملک میں روزگار کے مواقع کم ہیں اور 71 بلیں کی کمی ہے، اس لیے وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم ووکیشنل ٹریننگ اور اسکل ڈیولپمنٹ کے ذریعے اپنے اداروں کی مالکی کریں اور لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کریں، انہوں نے سول سوسائٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ جس طرح مونو ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ عمرکوٹ میں خواتین اور نوجوانوں کو ٹریننگ دی گئی ہے اس عمل کو جاری و ساری رکھیں تاکہ ہمارے نوجوان نسل کو مختلف فیلڈ میں روزگار کے مواقع ملیں، اس موقع پر وائیس چیئرمین ضلع کاؤنسل عمرکوٹ میاں خالد ولھاری، ڈائریکٹر ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میرپورخاص چندر پرکاش، بنسی مالھی اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سماجی تنظیم ٹی آر ڈی پی کے تحت نوجوانوں کو مہارتی فنی ٹریننگ سکھانا قابلِ تعریف اقدام ہے، جس سے نہ صرف ان کے روزگار کے مواقع بڑھیں گے بلکہ معاشی استحکام میں بھی مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور TRDP جیسے ادارے دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو خود مختار بنانے کے لیے جو اقدامات کر رہے ہیں، وہ ترقی و خوشحالی کی جانب مثبت قدم ہے، اس موقع پر مقررین نے تربیت مکمل کرنے والے طلبہ و خواتین کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان اپنی فنی مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے اور اپنے خاندان کے مستقبل کو سنواریں گے، بعد ازاں ٹریننگ حاصل کرنے والی خواتین نے اپنی اپنی تجاویز پیش کی اور ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر تقریب کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں