ہارون آباد
مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ آصف محمود جنجوعہ اور جنرل سیکرٹری ملک محمد ریاض خلجی نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے حکومتی فیصلے پر شدید تنقید کی ہے ،
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف نہ دینا انتہائی بے حسی اور ظلم کے مترادف ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے اور عالمی منڈی میں ہونے والی کمی کا مکمل فائدہ عوام تک پہنچایا جائے
انہوں نے مزید کہا کہ جب عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوتا ہے تو حکومت اس بات کی آڑ میں فورا قیمتیں بڑھا دیتی ہے،
لیکن اس وقت عالمی منڈی میں تیل سستا جبکہ پاکستان میں پٹرول تقریبا 300 روپے فی لیٹر ہے
خام تیل 70 ڈالر فی بیرل ہے جبکہ پاکستان نے پٹرول کی قیمت عالمی معیار سے کہیں زیادہ ہے، پٹرول کی مناسب قیمت 170 سے ایک 190 روپے اور ڈیزل 180 سے 200 روپے فی لیٹر ہونی چاہیے
پٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کا نفاذ عوامی استحصال ہے
پٹرولیم قیمتوں کا تعین شفاف, قانونی اور آئینی اصولوں کے مطابق کیا جائے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]