7

بھارت کے لیجنڈری ہدایتکار بھاگیا راج 73 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارت کے لیجنڈری ہدایتکار بھاگیا راج 73 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ہدایتکار کی اچانک موت کی خبر نے پوری تامل فلم انڈسٹری کو غم میں مبتلا کردیا ہے۔

حیدرآباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارت کی تامل فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور ہدایتکار، اداکار اور اسکرپٹ رائیٹر کے بھاگیاراج 73 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔میڈیا کے مطابق بھاگیا راج گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ہدایتکار کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ بھاگیا راج نے صبح سویرے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد انہیں ایک نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار کی اچانک موت کی خبر نے پوری تامل فلم انڈسٹری کو غم میں مبتلا کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ انہوں نے کئی دلچسپ کہانیاں بھی تحریر کیں، جن میں ‘اورو کائیدھیئن ڈائری’ بھی شامل ہے، اس فلم کا ہندی ری میک ‘آخری راستہ’ کے نام سے بنایا گیا جس میں بالی وڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اس فلم کی ہدایت کاری خود کے بھاگیا راج نے کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں