7

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی خصوصی ہدایات

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی خصوصی ہدایات پر 9 محرم الحرام سے 12 محرم الحرام تک ضلع شہید بینظیرآباد میں منعقد ہونے والے ماتمی جلوسوں اور مجالس کے دوران سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز (SIEHS) کی جانب سے عزاداروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

ضلعی منیجر اقصیٰ جمالی کے مطابق 9 سے 12 محرم الحرام کے دوران مختلف امام بارگاہوں، ماتمی جلوسوں اور حساس مقامات پر ایمبولینسیں، میڈیکل ٹیمیں اور فرسٹ ایڈ کیمپ قائم کیے گئے، جہاں 2,200 سے زائد عزاداروں کو فرسٹ ایڈ اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ جلوسوں کے دوران زخمی ہونے والے عزاداروں کو موقع پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ مزید علاج کے ضرورت مند مریضوں کو ایمبولینس سروس کے ذریعے محفوظ طریقے سے قریبی بنیادی مراکزِ صحت (بی ایچ یوز) اور سرکاری اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اقصیٰ جمالی نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں چوبیس گھنٹے الرٹ رہیں اور ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں رہتے ہوئے عزاداروں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرتی رہیں، جس کے نتیجے میں محرم الحرام کے تمام انتظامات خوش اسلوبی سے مکمل ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں