5

ہارون اباد (حافظ ثاقب سے) 10محرم الحرام یوم عاشور کاجلوس مرکزی امام بارگاہ

ہارون اباد (حافظ ثاقب سے)
10محرم الحرام یوم عاشور کاجلوس مرکزی امام بارگاہ ہارون اباد سےانتہائی سخت سیکیورٹی میں دن گیارہ بجے برامد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے گزرتاہوا شام 7بجے مرکزی امام بارگا ہارون اباد میں اختتام پذیر ہوا سینکڑوں عزاداران حسین علیہ السلام نے نوحہ خوانی ،ماتم داری اور زنجیر زنی کرکے شہدائے کربلہ کو سلام پیش کیا
یوم عاشور پر
سیکیورٹی کے بلٹ پروف انتظامات کئے گئے تھے پولیس کی بھاری نفری ،اسپیشل برانچ ، پیرافورس ،ایلیٹ فورس اور بلڈنگز پر سائیبرز جلوس کی کڑی نگرانی کررہےتھے
جلوس کے خارجی اور داخلی راستوں پر موجود جوانوں نے بغیر تلاشی وتصدیق کسی کو اندر انے کی اجازت نہیں دی ڈی پی او بہاولنگر محمدعمران نے ہارون اباد کاوزٹ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ ڈی ایس پی سرکل ہارون اباد محمداقبال غازی اور اسسٹنٹ کمشنر عابدسرور کھوکھر جلوس کے ہمراہ رہے
دیگر قانون نافض کرنیوالے ادارے، 1122کے فوکل پرسن لیاقت سکھیرا، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ انور سکھرا، سول ڈیفنس کے عظمت علی مدنی ،زاہد حسین انجم، ستھرا پنجاب کی ٹیم ،بلدیہ کا عملہ ،واپڈا کاعملہ سعود فاروق خان چغتائی سکریٹری اطلاعات۔عدنان چوہدری۔راںا فیاض۔فیاض علی رامے۔راشد سعدی۔عادل سلطان۔حاجی یونس۔ملک بابر۔سجاد خان۔نوید شاہ۔غلام دستگیر سنی۔عبدالرشید یوسفی۔غلام قادر۔بھی مستعدی سے جلوس کے ساتھ ساتھ انپی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیتارہا اس موقع پر انجمن حسینیہ نورالعینیہ کے چوھدری منیر، حاجی عبدالرزاق، علی رضا، علی وڑائچ، سجاد گورایہ، کاظم عباس ، رضوان عباس، ثقلین عباس، عمران عباس، غلام عباس ، عابد منیر چوھدری نےانتظامیہ، تمام اداروں خصوصا ڈی ایس پی اقبال غازی ،اسسٹنٹ کمشنر عابدسرور کھوکھر ،سیکیورٹی برانچ و دیگر قانون نافض کرنےوالے اداروں کا شکریہاداکرتے ہوئے کہاکہ سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کرنے پر ہم ان کے بے حد مشکور ہیں حاجی عبدالرزاق کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح مقامی انتظامیہ نے اپنی ذمہ داریاں انتہائی احسن طریقے سے نبھانے اور بھرپور تعاون پر ہم انکا شکریہ اداکرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں