45

نورپورتھل (خصوصی رپورٹ)ڈرگ انسپکٹر تحصیل نورپور تھل چوہدری عامر حفیظ نے کہا ہے کہ پنجاب ڈرگ کنٹرول ونگ نے صوبہ کو غیر قانونی نشہ اور

نورپورتھل (خصوصی رپورٹ)ڈرگ انسپکٹر تحصیل نورپور تھل چوہدری عامر حفیظ نے کہا ہے کہ پنجاب ڈرگ کنٹرول ونگ نے صوبہ کو غیر قانونی نشہ اور ادویات سے پاک کرنے کے لیے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے ۔ وہ نورپورتھل پریس کلب کی میڈیا ٹیم سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنا چاہیے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں