40

ٹوبہ ٹیک سنگھ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ (. )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست ویژن کے تحت شہری سہولیات میں

ٹوبہ ٹیک سنگھ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ (. )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست ویژن کے تحت شہری سہولیات میں بہتری کے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے شہر بھر کے پارکوں کی بحالی کا ٹاسک دیا اور محلہ بھلیر پارک، ٹیکو پارک اور محلہ اقبال نگر پارک جھنگ روڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی، لائٹس، بنچوں اور جھولوں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے پودوں کی ٹریمنگ، گھاس کی کٹائی اور واکنگ ٹریک کی مرمت کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام پارکوں کو عوامی سہولت کے معیار کے مطابق بہتر بنایا جائے۔عمر عباس میلہ نے واضح کیا کہ پارک شہریوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کا ذریعہ ہیں، ان کی بحالی میں غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں کو صاف ستھرا، محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں