106

جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ) قادر پور کے قریب گاؤں مبارک علی چانڈیو میں حسنی جماعت کی جانب سے جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں ایک روح پرور اور عظیم الشان محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ)
قادر پور کے قریب گاؤں مبارک علی چانڈیو میں حسنی جماعت کی جانب سے جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں ایک روح پرور اور عظیم الشان محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کی صدارت فقیر گدا حسین چانڈیو اور معتبر علی چانڈیو نے کی، جبکہ نگرانی بشیر احمد حسینی اور رئیس شہزاد خان چانڈیو نے انجام دی۔
محفل کے مہمانِ خصوصی قمبر شریف حسین آباد کے گدی نشین حضرت سید عطا اللہ شاہ بخاری مدظلہ العالی تھے۔
تقریب میں سابق ایم پی اے راجا عبدالرحیم خان کھوسو، سردار زادہ آیت اللہ خان کھوسو، میر طارق خان کھوسو سمیت سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
علاقے کے معززین، فقراء اور عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے محفل کو روحانی رنگ عطا کیا۔
نعت خواں حضرات نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کے نذرانے پیش کیے جن سے وجدانی فضا قائم ہوگئی۔
اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں