29

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف کنری سے تین ماہ قبل اغوا ہونے والی سنیِتا دختر تارو مہراج کو نیاز کنبھر نے نوکوٹ اور کراچی کے کچھ

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
کنری سے تین ماہ قبل اغوا ہونے والی سنیِتا دختر تارو مہراج کو نیاز کنبھر نے نوکوٹ اور کراچی کے کچھ علاقوں میں چھپا کر رکھا تھا بعد ازاں وہ کسی ذریعے سے عمرکوٹ پہنچی جہاں اس نے اپنے والدین سے رابطہ کیا۔ اس کے بعد لڑکی نے وکیل کے ذریعے جناب سیشن جج صاحب کی عدالت میں درخواست دائر کی۔ چونکہ مذکورہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ سول جج ون کی عدالت میں زیرِ سماعت تھا، اس لیے آج اس کی درخواست کو مجسٹریٹ کی عدالت میں منتقل کیا گیا۔ بیان ریکارڈ کرانے کے بعد لڑکی کو والدین کے حوالے کردیا گیا۔
اس کیس کی پیروی ہائی کورٹ کے سینئر وکیل میاں بخش کھوسو اور وکیل بھوانی شنکر مالہی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں