32

سکھر(بیورو رپورٹ۔ سید ۔صیت حسین زیدی) پاکستان مسلم لیگ ن سکھر ضلع اور سکھر سٹی کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما، وزیر اعلٰی پنجاب

سکھر(بیورو رپورٹ۔ سید ۔صیت حسین زیدی) پاکستان مسلم لیگ ن سکھر ضلع اور سکھر سٹی کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما، وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کی سالگرہ پر کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا اس کیک کٹنگ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی اور سٹی کے عہدے داران نے شرکت کی، ان میں سینئر نائب صدر آغا درانی ، یامین عباسی، دلاور خان، امام دین کھوسہ، حاجی اسلام مغل، ارمان کھوکر، فواد قریشی، ندیم قریشی، عبدالرؤف، حنیف مغل، طفیل شیخ، مقصود آرائیں، اور دیگر مسلم لیگی رہنما شامل تھے، پاکستان مسلم لیگ ن سکھر سٹی کے صدر نعیم بدر رفیق قریشی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ مریم نواز صاحبہ کو ہم دل کی گہرائیوں سے سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہیں انہوں نے اپنی خدمات سے پنجاب کو ترقی یافتہ صوبہ بنادیا ہے جو آج پورے پاکستان کے لیے مثال بن گیا ہے، انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صوبائی صدر بشیر میمن پوری کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن سندھ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرے اور اس کے لیے ہم ان کے شانہ بشانہ ہیں نعیم بدر رفیق قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک اور عوام کی بہتری کے لیے کوشاں ہے وہ دن دور نہیں جب پاکستان ایشیئن ٹائیگر بھی بنے گا اور پاکستان کی عوام بھی خؤش حالی کا مزا چکھے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں