*کوئٹہ کے 10 جوڑوں کی اجتماعی شادی۔*
*کوئٹہ ۔بلوچستان کے سیاسی مذہبی جماعتوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے رہنمائوں سید الطاف حسین شاہ ، علامہ ہاشم موسوی ، حافظ ادریس مغل، فاطمہ خان، آرزو خان، سید ضیاء الدین سمیت دیگررہنمائوں نے کہا ہے کہ آج کے اس پروگرام میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے غریب اور نادار 10 جوڑوں کی اجتماعی شادی عمل میں لائی گئی ہے جس کا مقصد لوگوں کو شادی کے نیک اور پاک بندھن میں باندھ کر انہیں برائی سے بچانا ہے ۔*
*کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی غریب لوگوں کو شادی جیسے مقدس بندھن سے دور کردیا ہے اتحاد بین السادات ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے یہ نیک فریضہ سر انجام دیا گیا ہے جو قابل تحسین اقدام ہے۔*
*ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں اجتماعی شادی کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ اتحاد بین السادات ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین سید الطاف حسین شاہ اور ان کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے جنہوں نے اس نیک مقصد کے لئے گزشتہ دو سالوں سے اپنی کاوشیں شروع کررکھی ہے پہلے سال انہوں نے 6 غریب جوڑوں کی اجتماعی شادی کروائی تھی اور اس سال 10 جوڑوں کی اجتماعی شادی کروائی ہے