نیتن یاہو کا فوج کو غزہ پر فوری طاقتور حملے کرنے کا حکم
اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ پر فوری ’طاقتور حملوں‘ کا حکم دے دیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس پر امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے فوج کو غزہ کی پٹی پر شدید حملے کرنے کا حکم دیا ہے۔
ان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “سیکیورٹی مشاورت کے بعد نیتن یاہو نے فوج کو غزہ کی پٹی میں فوری طور پر طاقتور حملے کرنے کی ہدایت کی۔
اسرائیل نے حماس پر لاشوں کی واپسی اور باقیات کو “دوبارہ دفنانے” کا الزام لگایا ہے۔
آج صبح تک حماس کی طرف سے واپس کی گئی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور حکام کو بڑھتا ہوا شبہ ہے کہ یہ غزہ میں ابھی تک موجود 13 مردہ یرغمالیوں میں سے کسی کی بھی نہیں ہو سکتی۔
غزہ میں تاحال 13 اسیران کی لاشیں موجود ہیں۔ حماس نے کہا کہ اس سے قبل اس نے ایک مغوی کی باقیات برآمد کی ہیں جسے وہ آج شام حوالے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے