رنگپوربگھور(راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور نے کہا
رنگپوربگھور(راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور نے کہا ہے کہ اپنے حلقہء نیابت دیہات مواضعات اور گنجان آباد ڈیرہ جات کے مکینوں کی اجتماعی فلاح بہبود ہماری ترجیحات کا حصہ ہے۔ انشاءاللہ اس حوالے سے بتدریج ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے رنگپوربگھور اور آدھی سرگل میں ماڈل ویلجز پراجیکٹ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خصوصی خطاب کیا۔ خطیر رقم سے تعمیر ہونے والے اس پراجیکٹ میں سیوریج سسٹم ،واٹر سپلائی اور سالڈ ویسٹ شامل ہیں۔ دریں اثناءانجمن تاجران رنگپوربگھورکے صدر ملک مجاہدحسین بگھور ترجمان بگھور گروپ ملک عابدحسین بگھور ،ملک نصراللہ پناہ خیل اور دیگر نے اس پراجیکٹ کو شہریوں کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کا شکریہ ادا کیا اور حلقہ کی تعمیروترقی کے لئے ان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کی مخلصانہ کوششوں سے عوامکے دیرینہ مسائل حل ہو رہے ہیں جس پر وہ زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں۔