اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی ۔۔۔۔ سر سبز پاکستان ، پھولوں ، پھلوں کے شہر اور باغات کی سر زمین کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا کر ہر طرف ہریالی ہی ہریالی دیکھنے کی خواہش پر عملی جامہ پہنانے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار
اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی ۔۔۔۔
سر سبز پاکستان ، پھولوں ، پھلوں کے شہر اور باغات کی سر زمین کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا کر ہر طرف ہریالی ہی ہریالی دیکھنے کی خواہش پر عملی جامہ پہنانے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی و کاروباری شخصیت ماجد سیعد راؤ مینجنگ ڈائریکٹر کاھنور ایجوکیشن ہاؤس رینالہ خورد نے الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کے زیر اہتمام پودوں کی مفت تقسیم کے سلسلے میں لگانے جانے والے کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سماجی شخصیت سید ندیم جعفری ، ظہیر عباس جٹ ایڈووکیٹ ، صحافتی شخصیت سجاد خالق لکھوی ، راؤ یوسف ضیائی ، مشتاق احمد بھٹی ، میاں ارسلان ظہور ، اللہ رکھا بلوچ ، ملک عاھم ندیم ، عبدالمالک ، الطاف حسین ، محمد احمد ، سید زریاب ندیم ، راؤ نزیر احمد ، محمد عثمان ، راؤ انتظار حسین ، حاجی محمد اقبال بھٹی ، سید ذوالفقار علی شاہ ، شہریار طارق ، اسد امان ، محمد مزمل ، ہمایوں علی ، فرحان شاہ ودیگر شخصیات موجود تھیں اس موقع پر سماجی شخصیت سید ندیم جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر گاوں ، قصبوں کے اس شہر کے ہر گلی کوچے میں پودے لگائے جاہیں ۔ ہماری کوشش ہے کہ شہر بھر گھروں میں پودے تقسیم کریں ۔ ہم نے آج سے ہزاروں پودوں کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے