*💥کراچی میں ہیجڑا فیسٹول 2025 کا انعقاد، خواجہ سراکمیونٹی نے اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی*
کراچی: خواجہ سرا کمیونٹی کے تحت ہفتہ کو برنس گارڈن کراچی میں ہیجڑا فیسٹول 2025 منایا گیا ۔اس موقع پر خواجہ سراکمیونٹی نے اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی ۔ریلی میں خواجہ سرائوں نے دھمال ڈالی ۔ریلی پنڈال میں پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی ۔ہیجڑا فیسٹول میں خواجہ سرائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خواجہ سرا کمیونٹی کے رہنما کامی چوہدری نے بتایا کہ پاکستان کی خواجہ سرا کمیونٹی بھی اس ہی معاشرہ کا حصہ ہے۔لیکن افسوس ہے کہ ہمیں شناخت حاصل نہیں ہے۔ہمیں شہری نہیں سمجھا جاتا ہے۔ہمیں عزت نہیں دی جاتی۔ روزگار کی سہولت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تیسرا ہیجڑا فیسٹول ہے۔یہ فیسٹول بھی کامیاب رہا ہے۔کامی چوہدری اور ڈاکٹر سارہ گِل نے بتایا کہ اس سال خواجہ سرا کمیونٹی نے اپنے فیسٹیول کا تھیم ماحولیات کے تحفظ سے منسوب کیا ہے۔ہم کھڑے ہیں اپنی شناخت، وقار، آزادی اور اپنی زمین کے لیے- انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیات کی تباہ کاریوں سے خواجہ سرا کمیونٹی بھی متاثر ہوتی ہے۔ لہٰذاخواجہ سرا کمیونٹی بھی ماحولیات کے تحفظ کی جدوجہد میں پوری قوم اور پوری دنیا کے ساتھ کھڑی ہے۔