جھنگ: تیز رفتاری کے باعث کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، دو خواتین زخمی
جھنگ میں گِلمالہ پھاٹک، مدوکی روڈ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہو گئیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت 45 سالہ شہناز بی بی زوجہ محمد دلمیر اور 20 سالہ صنم بی بی دختر لیاقت کے طور پر ہوئی ہے، جن کا تعلق گِلمالہ اڈہ سے ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں خواتین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
https://shorturl.fm/kKQZf