دو روز قبل بھارت کی فضائیہ کا ایک الیکٹرانک وارفیئر طیارہ جو ابو ظہبی سے بھارت واپس جا رہا تھا، مبینہ طور پر کراچی کے قریب اپنے انٹیلیجنس، سرویلنس اور ریکانائسنس (ISR) آلات استعمال کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
اس دوران پاک فضائیہ (PAF) کے جدید الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز فوری طور پر فعال ہو گئے، جنہوں نے نہ صرف بھارتی طیارے کے ٹرانسپونڈر کو اسپوف کیا بلکہ اس کے آن بورڈ آلات کو بھی جام کر دیا۔
پاکستانی الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز کی مؤثر مداخلت کے باعث بھارتی طیارہ، جو بھُج کے راستے بھارتی فضائی حدود میں داخل ہونا چاہتا تھا، امریلی کے جنوب میں ہی راستہ بدلنے اور واپس جانے پر مجبور ہو گیا تاکہ پاک فضائیہ کے مزید جیمِنگ آپریشنز سے بچا جا سکے۔