امریکی محکمہ جنگ کو ایک نامعلوم ڈونر کی جانب سے 13 کروڑ ڈالر کا عطیہ دیا گیا تاکہ حکومتی شٹ
🌐امریکی محکمہ جنگ کو ایک نامعلوم ڈونر کی جانب سے 13 کروڑ ڈالر کا عطیہ دیا گیا تاکہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے دوران امریکی فوجیوں کو تنخواہیں دی جاتی رہیں۔حکام کی جانب سے اس عطیے کی تصدیق کی جاچکی ہے اور اس سے قبل ٹرمپ کی جانب سے سے کہا گیا کہ یہ عطیہ ملک کے 13 لاکھ 20 ہزار فوجیوں کو تنخواہیں ادا کرنے میں مدد دے گا۔ امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن اب اپنے 25 ویں روز میں داخل ہوچکا ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ یہ امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ہوسکتا ہے۔پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق یہ عطیہ اس شرط پر دیا گیا ہے کہ اسے امریکی فوجیوں کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اس عطیے کو محکمے کی ’جنرل گفٹ اکسیپٹنس اتھارٹی‘ کے تحت قبول کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس عطیے کے حساب سے ہر امریکی فوجی کو کم و بیش 100 ڈالر دیے جاسکتے ہیں۔