عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف کنری میں خودکشیوں کے واقعات تھم نہ سکے، دو مختلف واقعات میں مذید دو نوجوانوں نے پھندہ لگا کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا،
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
کنری میں خودکشیوں کے واقعات تھم نہ سکے، دو مختلف واقعات میں مذید دو نوجوانوں نے پھندہ لگا کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا،
تفصیلات کے مطابق
کنری کے قریب نبی سر روڈ کے شاہ فارم میں 25 سالہ نوجوان گل ولد کانجی بھیل کی گھر میں چھت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے جس بارے میں پتہ چلا ہیکہ اس نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے،ورثاء نے پولیس کو اطلاع دیئے بغیر لاش کو تعلقہ اسپتال کنری منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹرز نے نوجوان کے موت کی تصدیق کی،ورثاء کا کہنا تھا کہ ان کی گھر میں غیر موجودگی پر نوجوان نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر گلے میں رسی کا پھندہ لگا کر گھر کے اندر چھت سے لٹک کر خودکشی کی ہے،نوجوان شادی شدہ تھا اور ایک بچی کا باپ تھا،دوسرے واقعے میں کنری کے قریب چیل بند میں 17 سالہ نوجوان محنت کش بنی لال ولد ماؤ جی کولہی کی گھر سے لاش ملی ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو تعلقہ اسپتال کنری منتقل کی،خودکشی کرنے والے نوجوان کے بھائی کا کہنا تھا کہ وہ کام پر چلے گئے تھا بھائی گھر پر تھا جس نے گلے میں رسی کا پھندہ لگا کر خودکشی کر لی،بتایا جاتا ہیکہ خودکشی کرنے والا محنت کش اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتا تھا،پولیس کا کہنا ہیکہ بظاہر تو واقعات خودکشی کے معلوم ہوتے ہیں،تاہم ان واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں،اسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں