dua online news 42

ہارون آباد (حافظ ثاقب محمود)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما چوہدری آفتاب چیتا رامے نے کہا ہے کہ نواز لیگ کا ایجنڈہ معیشت کی بحالی مہنگائی کا خاتمہ

ہارون آباد (حافظ ثاقب محمود)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما چوہدری آفتاب چیتا رامے نے کہا ہے کہ نواز لیگ کا ایجنڈہ معیشت کی بحالی مہنگائی کا خاتمہ اور عوامی خوشحالی ہے۔ وقت نے ثابت کیا ہے کہ ملک کو سنگین بحرانوں سے صرف نواز لیگ کی باصلاحیت قیادت ہی چھٹکارا دلا سکتی ہے جس کیلئے حکومت مثالی اقدامات اٹھائے جانے کے باعث ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا پھر سے عمل جاری ہے۔حکومتی لائحہ عمل پر عملدر آمد ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ ملک جلد سے جلد معاشی طور پر مستحکم ہو اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کی جا سکیں۔نواز لیگ انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی پارٹی نے ہمیشہ جمہوری اقدار کے فروغ اور آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کردار ادا کیا اور آئندہ بھی اپنے اس ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر جدوجہد جاری رکھی جائیگی’پی ٹی آئی کا حکومت مخالف پراپیگنڈہ کسی صورت کامیاب نہیں ہو گا۔عوام ان کی سازشوں کا حصہ نہیں بنے گی۔ پاکستانی قوم نے ہمیشہ ترقی پسند قوتوں کا ساتھ دیا اور اب بھی سازشی عناصر کے کسی بہکاوے میں نہیں آئیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ بر سراقتدار آنے کا خواب پورا کرنے کیلئے ملک کو انتشار کی آگ میں جھونکنے کی کوشش کرنیوالی پی ٹی آئی کی قیادت اپنی عوامی ساکھ کھو چکی ہے’میاں نواز شریف پاکستان کے محسن ہیں جن کے ملکی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے ویژن کی تکمیل یقینی بنانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت دن رات کام کر رہی ہے۔پاکستان کو معاشی مسائل اور بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ترتیب دی گئی مربوط حکمت عملی کے سود مند اثرات مرتب ہو رہے ہیں عوام کی معاشی حالت بہتر اور معیار زندگی تیزی سے بلند ہو رہا ہے۔ماضی کی طرح ان شاء اﷲ اب بھی پاکستان کی ترقی و عوامی خوشحالی کا سہرہ نواز لیگ کی قیادت کے سر پر ہی سجے گا جو پاکستان کو جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں