ٹوبہ ٹیک سنگھ ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ )منشیات فروش ملک و قوم کے دشمن ھیں ان کا خاتمہ پیٹرولنگ ھائی وے پولیس کی اولین ترجیح ھے ۔ انچارج چوکی پیٹرولنگ ھائی وے پولیس اڈا واہگی ASI چودھری محمد اسلم جٹ * تفصیلات کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ کے نواحی گاؤں چکنمبر 728 گ ب میں واقع پیٹرولنگ ھائی وے پولیس چوکی کے انچارج ASI چودھری محمد اسلم جٹ اپنی ٹیم کے ہمراہ واہگی پیرمحل روڈ پر گشت کررہے تھے کہ چکنمبر 670/11 کے قریب ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار کو موٹر سائیکل کی ٹینکی پر کین لے جاتے ھوئے چیک کیا تو پلاسٹک کی کین سے شراب برآمد ہوئی ۔ شراب کی پیمائش کی گئی تو وہ 10 لیٹر تھی ۔ دوران تفتیش ملزم منشیات فروش مرتضی ولد غوث قوم رحمانی سکنہ کچی کوٹھی پیرمحل نے پولیس کو بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے منشیات فروشی کر رہا ہے جبکہ اسی پولیس پارٹی نے ایک دوسری کاروائی میں ایک اور موٹر سائیکل سوار کو مشکوک پا کر چیک کیا تو اس کی پلاسٹک کی کین سے شراب برآمد ہوئی اس کو پیمائش کیا گیا تو وہ 15 لیٹر نکلی ۔ ملزم شراب فروش عمران ولد رمضان سکنہ پیرمحل تھا ۔ انچارج چوکی پیٹرولنگ ھائی وے پولیس اڈا واہگی ASI چودھری محمد اسلم جٹ نے ان دونوں شراب فروشوں اور برامدہ شراب کو تھانہ پیرمحل پولیس کے حوالے کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے ھیں ۔ کمالیہ کی شہری و سماجی تنظیموں نے چوکی انچارج پیٹرولنگ ھائی وے پولیس اڈا واہگی ASI چودھری محمد اسلم جٹ کی کارکردگی کو سراہا ھے ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]