سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر۔صحت،اعتماد اور خدمت انسانیت کا عزم لے کر پاکستان میں بلاسم لیب کا سکھر کے مقامی ہال میں عظیم الشان روحانی اور معلوماتی میگا سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا اس تقریب میں ملک بھر سے ہومیو پیتھک ڈاکٹرز،ماہرین طب اور بلاسم فیملی کے ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر بلاسم لیب کے سی ای او ڈاکٹر عمران جماش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند پاکستان کے لئے بلاسم لیب کا کردار قابلِ ذکر ہے آج بہت سارے امراض کے لئے ہومیو پیتھک کی ادویات بہترین کردار ادا کر رہی ہیں دنیا متبادل و معاون طریقہ علاج میں ہومیو پیتھی طریقہ علاج سے بھرپور فوائد حاصل کر رہی ہے پاکستان میں پچھلے 20 سالوں سے بلاسم لیب کی کوالٹی ادویات ڈاکٹرز کی پریکٹس میں استعمال ہو رہی ہیں اور اس کی افادیت سے لوگ استفادہ حاصل کر رہے ہیں تقریب میں ممتاز ثناء خوانوں عدنان رضآ قادری،احسن رضا قادری،کامل رضآ قادری نے منفرد انداز میں ثناء خوانی پیش کی اس موقع پر ڈاکٹرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے ہزاروں روپئے کے کیش انعامات تقسیم کئے گئے اور بہترین کارکردگی پر ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر محمد خالد خان،ڈاکٹر اظہر محمود،ڈاکٹر آصف علی،حسنین رضآ و دیگر موجود تھے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]