روشنیوں کا تہوار – دیپاولی کی خوشیاں شہدادپور میں
رپوٹ وجئے کمار واسوانی
انٹرنیشنل نیوز. دعا أن لائین
بوج ہندو لوہانہ پئنچائت شہدادپور کے زیرِ اہتمام، ۔
سہکار سے
جھولے لال شیوامنڈلی کے شیواداریون نے جھولے لال مندر دھرم شالہ میں ایک رنگارنگ دیوالی فیسٹیول پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا آغاز پوج بھرانہ صاحب کی جوت جگا کر کیا گیا، جس کے بعد “جئے گنیش” دھارمک گروپ حیدرآباد کے فنکاروں نے شری گنیش کی آرتی پیش کی اور محفل کو روحانیت سے معمور کر دیا۔
پروگرام میں پوچ سوائی صاحب مڑھی کے گادی نشین، شہدادپور کے
🌹 شہنشاہ، سائین موہن گر صاحب نے خصوصی شرکت کی، درشن دیا اور تمام حاضرین کو آشرواد بخشا۔ اس موقع پر دیوالی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور خوشیوں کے رنگ بکھر گئے۔
مشہور بھگتوں نے اپنے مدھر بھجنوں سے محفل کو مسحور کر دیا، جبکہ دھرمی ڈیبلو کے روح پرور پیش نے عوام کے دل جیت لیے۔
آخر میں لال سائین پر خصوصی ارداس کی گئی، جس میں ہمارے پیارے وطن پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے دعا مانگی گئی۔
پروگرام کے اختتام پر
بوج پئنچائت اور جھولے لال شیوامنڈلی کی طرف سے
نگر پرشاد کا شاندار انتظام کیا گیا، جس سے دیوالی کی یہ شام یادگار بن گئی۔
دیوالی صرف چراغوں کا نہیں، دلوں کو روشن کرنے کا تہوار ہے!
واسوانی