53

*💥چینی مزید مہنگی، ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی*

*💥چینی مزید مہنگی، ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی*

چینی کی قیمتوں میں کمی لانے کے تمام تراقدامات بےسود ثابت ہوئے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں دس روپے تک فی کلو کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ ہوا، پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 210 روپے تک فی کلو چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، بنوں میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک اور کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے تک ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت بڑھ کر 188 روپے 81 پیسے ہوگئی ہے اور گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 185 روپے 4 پیسے تھی جبکہ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 134 روپے 8 پیسے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں