59

پلوآں تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ظہیر عباس بھٹی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ، تحصیل نورپور تھل ضلع خوشاب نے گورنمنٹ گرلز پرائمری

پلوآں تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ظہیر عباس بھٹی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ، تحصیل نورپور تھل ضلع خوشاب نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پلوآں کا وزٹ کیا۔وزٹ کے دوران انہوں نے سکول کے تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا اور مجموعی طور پر سکول کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔
سکول میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر پایا گیا جبکہ طالبات کی تعلیمی سرگرمیاں بھی اطمینان بخش قرار دی گئیں۔
ڈپٹی ڈی ای او نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ کلاس اول سے تیسری جماعت تک کی طالبات کی اردو اور انگلش ریڈنگ میں مزید بہتری لائی جائے تاکہ بچوں کی تعلیمی کارکردگی مزید نکھر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں