38

اب رخ کرتے ھیں سکھر کا جہاں سے خبر دے رھے ھیں ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر۔ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی پپیلز پارٹی

اب رخ کرتے ھیں سکھر کا جہاں سے خبر دے رھے ھیں ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر۔ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی پپیلز پارٹی میں خواتین کی شمولیت کے حوالے سے یوسی سطح پر پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے شھید بے نظیر بھٹو کا ویژن تھا کہ خواتین کو خود مختاری دی جائے تاکہ ہر شعبہ زندگی میں اپنا نام روشن کرسکیں اس سلسلے میں یونین کونسل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی سٹی سکھر کی صدر ناہید سومرو جنرل سیکریٹری عذرا جمال،غزالہ انجم،عروج فاطمہ و دیگر کی شرکت سینکڑوں خواتین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے فارم بھر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اس موقع سٹی سکھر کی صدر ناہید سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی واحد پارٹی پیپلز پارٹی ہے جس خواتین کو اہم ذمہ داریاں دی جاتی ہیں پیپلز پارٹی ایک عوامی پارٹی ہے ہمیں ناز ہے کہ ہمارے اکابرین میں ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شھید بے نظیر بھٹو ہیں جن کی شھادتیں وطن عزیز پاکستان کے لئے تھیں آج بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان قیادت میں پیپلز پارٹی پاکستان کے استحکام کے لئے کام کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں