منڈی بہاؤالدین(بیوروچیف )موبائل ٹریڈرز بھلوال نے کمیشن مانگنے پر سیل مین کو چور بنا
منڈی بہاؤالدین(بیوروچیف )موبائل ٹریڈرز بھلوال نے کمیشن مانگنے پر سیل مین کو چور بنا دیا،انصاف فراہم کیا جائے،والدین کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ابو ہریرہ گزشتہ 10 سال سے بھلوال موبائل مارکیٹ میں بطور سیل مین کام کر رہا ہے۔ ایچ ایس موبائل ٹریڈرز نے ابو ہریرہ کو تنخواہ اور کمیشن پر نان کسٹم آئی فون کی سیل کے لیے ہائر کیا۔ کمیشن دو لاکھ بن جانے پر سیل مین نے رقم کا تقاضہ کیا۔ انکار پر سیل مین نے صدر یونین اور مارکیٹ میں بات کرنے کا کہا۔ مالک نے کہا ہم تمہیں مارکیٹ کے قابل ہی نہیں چھوڑیں گے۔ سوشل میڈیا پر چور چور ، دس لاکھ کی چوری کر کے فرار ، کا ایڈ لگا کر ہمارے بچے کا مستقبل تاریک کر دیا گیا ہے۔ایڈ لگنے کے بعد دلبرداشتہ بچہ گھر سے غائب ھو گیا ہے۔ غریب والدین کا کہنا ہے کہ اگر بچے کے ساتھ کچھ مس ہیپ ہوا تو ذمہ دار ایچ ایس موبائل ٹریڈرز بھلوال ہو گا۔سیل مین ابو ہریرہ کے والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔