سندھ میں عوام کا جینا اجیرن ہوچکا، روٹی، کپڑا اور مکان کے دعویدار حکمرانوں نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے.علامہ راشد محمود سومرو*
سندھ میں عوام کا جینا اجیرن ہوچکا، روٹی، کپڑا اور مکان کے دعویدار حکمرانوں نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے.علامہ راشد محمود سومرو**
سندھ میں میرٹ کا جنازہ نکل چکا، بدامنی، قبائلی تنازعات، اسٹریٹ کرائم اور بے روزگاری عروج پر ہیں، نااہل حکمرانوں سے نجات کے لیے قیادت کی تبدیلی ناگزیر ہے، علامہ راشد محمود سومرو
روھڑی نماہندہ دعا نیوز سلمان ملک لوکو شیڈ) جمعیت علماء اسلام سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو نے سندھ کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں عوام کا جینا اجیرن ہوچکا ہے، روٹی، کپڑا اور مکان کے دعویدار حکمرانوں نے عوام سے عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق اور دو وقت کی روٹی تک چھین لی ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی اور حکومتی نااہلی نے عوام کی زندگی مشکلات سے دوچار کردی ہے، جبکہ حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں میرٹ کا جنازہ نکل چکا ہے، تعلیم یافتہ نوجوان روزگار کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، جبکہ میرٹ کی بنیاد پر ملازمتیں فراہم نہیں کی جارہیں۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، قبائلی تنازعات، ڈاکوؤں کی وارداتیں، جرائم اور اسٹریٹ کرائم عروج پر پہنچ چکے ہیں، جس کے باعث شہری خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔ع ايسي پريس رليز جي يو آء سنڌ جي پريس سيڪريٽري ڊاڪٽر اي جي انصاري جاري ڪئي آهي،علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ کے سرکاری اسپتالوں کی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے، غریب عوام علاج معالجے کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، مریض علاج نہ ملنے کے باعث تڑپ تڑپ کر جانیں دے رہے ہیں، حتیٰ کہ میتوں کی منتقلی کے لیے ایمبولینس تک دستیاب نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ساٹھ لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں، جو حکمرانوں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے جزائر، وسائل اور دریاؤں کے حوالے سے پہلے ہی سنگین خدشات موجود ہیں، جبکہ اب نئے صوبوں کے قیام کی باتیں کرکے سندھ کے عوام میں مزید بے چینی پیدا کی جارہی ہے۔ سندھ کی مجموعی صورتحال انتہائی ابتر ہوچکی ہے اور عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ گزشتہ 78 برسوں سے سندھ کو لوٹنے اور عوام کو محرومیوں میں دھکیلنے والے حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کا وقت آچکا ہے۔ سندھ کے عوام کو اب اپنی قیادت تبدیل کرنا ہوگی تاکہ ان کے بنیادی مسائل حل ہوسکیں اور انہیں حقیقی حقوق میسر آسکیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ 19, 20اور 21 مارچ 2027کو سکھر میں ایک تاریخی انٹر ٹرنيشنل پيس کانفرنس سکہر میں منعقد کی جارہی ہے
جس میں ان شاء اللہ پچاس لاکھ سے زائد عوام کی شرکت کریگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع سندھ کے عوام کے حقوق، صوبے کے روشن مستقبل اور اسلامی و دینی تشخص کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا۔علامہ سومرو نے کہا کہ سکھر کے تاریخی اجتماع میں سندھ کے عوام نہ صرف اپنے مستقبل کا فیصلہ سنائیں گے بلکہ نااہل اور نالائق حکمرانوں کے اقتدار کا سیاسی جنازہ بھی نکالیں گے۔ اب سندھ کے عوام مزید ظلم، ناانصافی، محرومیوں اور حکومتی ناکامیوں کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
جاری کردہ۔ ڈاکٹر اے جی انصاری پریس سیکریٹری جے یو آئی سندھ 03337344023