ہارون اباد (حافظ ثاقب سے)وائٹل گروپ کے مینجنگ ڈائریکٹر ، چئیرمین بلدیہ کمیٹی ہارون اباد،خدمت خلق
ہارون اباد (حافظ ثاقب سے)وائٹل گروپ کے مینجنگ ڈائریکٹر ، چئیرمین بلدیہ کمیٹی ہارون اباد،خدمت خلق میں انمٹ نقوش چھوڑنے والے اور ہردلعزیز فلاحی و سماجی شخصیت حاجی محمدیاسین مرحوم کے صاحبزادے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ ڈاہرانوالہ چوھدری کاشف ثناء نے اپنے والد بزرگوار کی روایات کو جاری رکھتے ہوئے وائٹل ورکرز اور خصوصا پھٹہ گروپ فوجی چوک کے ساتھیوں کیلئے خصوصی اور پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں خالد اقبال شاد ۔ہدایت علی۔زاہد حسین انجم ۔ندیم ظفر زاہد رشید قاضی۔چوہدری بابا نکا۔چوہدری میاں فیاض۔جگنو بھائی۔ملک طیب ٹیڈی ۔ملک رزاق حقہ۔شاہد غوری۔ستار لیڈر قریشی۔قدیر احمد۔سمیت وائٹل ورکراور پھٹہ گروپ نے شرکت کی اس موقع پر چوھدری کاشف ثناء۔نے کہاکہ ہمارے والد محترم حاجی محمد یاسین مرحوم کا کردار اور عوام سے انکی محبت روز روشن کی طرح ایاں ہے
ہم ان جیسا کردار تو اد ا نہیں کرسکتے مگر ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت ،وائیٹل ورکرز خصوصا پھٹہ گروپ فوجی چوک کے ساتھ مخلص محبت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں وائٹل ورکرز اور پھٹہ گروپ کے ساتھوں نے حاجی محمد یاسین کی ورکرز و پھٹہ گروپ سے بے لوث محبت کو بے مثال قرار دیا اور حاجی محمد یسین مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اللہ پاک کے حضور انکی کامل بخشش کی دعاکی اور چوھدری کاشف ثناء کا شکریہ اداکیا۔