November 17, 2026

*پاک افغان سرحد پر وطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے نڈر سپاہی یونٹ نمبر 07 لطیف آباد کے رہائشی شہید محمد فراز علی نے جامِ شہادت نوش کیا*

IMG-20251023-WA0016

*پاک افغان سرحد پر وطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے نڈر سپاہی یونٹ نمبر 07 لطیف آباد کے رہائشی شہید محمد فراز علی نے جامِ شہادت نوش کیا*

*شہید محمد فراز علی کا جسدِ خاکی جب آبائی علاقے یونٹ نمبر 07 لطیف آباد حیدرآباد پہنچا تو فضا پاک فوج زندہ باد ، پاکستان پائندہ باد اور شہید فراز علی امر رہے کے نعروں سے گونج اٹھی اہلِ علاقہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اپنے شہید سپوت کو خراجِ عقیدت پیش کیا*

*نمازِ جنازہ کینٹ قبرستان حیدرآباد میں فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی ، جس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈسٹرکٹ انچارج حیدرآباد ظفر احمد صدیقی و جوائنٹ انچارج و رکن صوبائی اسمبلی ایڈوکیٹ راشد خان ، اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی راؤ تسلیم ، صابر بھٹی ، لیاقت خانزادہ ، حق پرست رکن قومی اسمبلی پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ ، حق پرست وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ شاہد عزیز، سابق ٹاون کمیٹی ممبر و ٹکٹ ہولڈر یوسی 107 چئیرمین بلال شیخ ، سابق ٹاؤن ذمہ داران و یوسی انچارجز و اراکین کمیٹی ، پاک افواج کے افسران ، جی او سی حیدرآباد یحیٰہ عثمان گوندل و افسران ، برگڈئیر سندھ رینجرز محمد اعجاز و افسران ، کمشنر حیدرآباد عبدالسلام عباسی ، ڈی سی حیدرآباد زین العابدین میمن ، ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو ، تمام سرکاری و انتظامی افسران سمیت سیاسی ، سماجی ، مذہبی و تجارتی شخصیات معزیزین شہر اور ہزاروں شہریوں نے شرکت کی*

*اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج ظفر صدیقی و اراکین اور حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے کہا کہ شہید فراز علی جیسے جانباز جوان قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں انہوں نے وطن کی سرحدوں کی حفاظت میں اپنی جان قربان کرکے قوم کا وقار بلند کیا پاک فوج قوم کا فخر اور پاکستان کی عظمت اور پاکستان کی عظمت کی ضامن ہے ہم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں مزید انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان وہ مضبوط دیوار ہے جس نے ہمیشہ دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے آج قوم اپنے شہداء اور بہادر جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا فوجی جوان شہید فراز علی قوم کا ہیرو ہے ، اس نے پاکستان کے تحفظ اور سرحدوں کے دفاع میں اپنی جان قربان کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا*

*بعد ازاں کینٹ قبرستان حیدرآباد میں شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا ، جہاں پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی اور قومی پرچم لپیٹ کر تابوت شہید فراز علی کے اہلِ خانہ کے حوالے کیا*