November 17, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

Screenshot_2025-10-20_185728

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🚨 (1) پاکستان کا غ_ز_ہ میں اس را_ئیلی کارروائیوں پر اظہار مذمت، جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ

🚨 (2) حالیہ اس را_ئیلی کارروائیاں مسلم دنیا، امریکا اور اقوام متحدہ کی موجودگی میں ہوئے معاہدے کی خلاف ورزی ہیں، دفتر خارجہ

🚨 (3) شمالی وزیرستان: فتنہ الخوارج نے میر علی میں بھتہ نہ دینے پر گاڑی کو آگ لگادی، 6 افراد زندہ جل گئے

🚨 (4) بلوچستان: دالبندین میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

🚨 (5) پاکستان نیوی کا بحیرہ عرب میں اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن، 972 ملین ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط، امریکہ کا خراج تحسین

🚨 (6) حکومت کا زرعی اور صنعتی صارفین کیلئے طویل مدتی ریلیف، بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

🚨 (7) وزیراعلیٰ سندھ نے کاشت کاروں کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کردیا

🚨 (8) حکومت پنجاب کا ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں اور غیر قانونی رہائشیوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

🚨 (9) ایندھن کی قلت کا معاملہ، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی

🚨 (10) وزارت امور کشمیر کا 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ

🚨 (11) لوگوں کو پیسہ بینک میں رکھنے کے بجائے اسٹاک میں لگانا چاہیے، سپریم کورٹ

🚨 (12) حسن مرتضیٰ کے بیان پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو معافی مانگنی چاہیے، عظمیٰ بخاری

🚨 (13) محسن نقوی کا خیبرپختونخوا حکومت سے واپس گاڑیاں فوری بلوچستان بھجوانے کا اعلان

🚨 (14) پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے، امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم کو خبردار کر دیا

🚨 (15) حکومت کا پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ

🚨 (16) ریاست کیخلاف بندوق اٹھانے والوں، غیر قانونی رہائشیوں کیلئے پنجاب کی زمین مزید تنگ

🚨 (17) پنجاب حکومت ایک ماہ کے اندر نئی حلقہ بندیاں مکمل کرلے: الیکشن کمیشن کا حکم

🚨 (18) پی ٹی آئی کا ملک گیر عوامی رابطہ مہم کے آغاز اور نومبر کے دوران کراچی میں ’ بڑی عوامی ریلی’ نکالنے کا اعلان

🚨 (19) لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا

🚨 (20) کم ترین وقت میں سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کیا جارہا ہے: مریم اورنگزیب

🚨 (21) گوجرانوالہ میں خواتین کیلئے پنک موبائل پولیس اسٹیشن قائم، کام کا آغاز کر دیا گیا

🚨 (22) این اے 18 میں ضمنی الیکشن: 13 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

🚨 (23) پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نے حج کی بکنگ مکمل کر لی: ذرائع

🚨 (24) نیپرا کا کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف جائزہ کراچی کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے، ترجمان پاور ڈویژن

🚨 (25) 26 ویں ترمیم کیس: معاملہ فل کورٹ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دینے کی استدعا

🚨 (26) ڈیجیٹل میڈیا کے فوائد ہیں لیکن ریگولیٹ کرنا بہت ضروری ہے: عطا تارڑ

🚨 (27) سربراہ پاک فضائیہ کا دورہ رومانیہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

🚨 (28) بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات بارے تمام کیسز لارجر بینچ میں سماعت کیلئے مقرر

🚨 (29) صدر مملکت آصف زرداری آئندہ ماہ کے اوائل میں قطر کا دورہ کریں گے

🚨 (30) لندن ہائیکورٹ میں مریم نواز کی اہم قانونی فتح، نجی چینل نے معافی مانگ لی

🚨 (31) کراچی ائیرپورٹ پر شہری سے کروڑوں روپے کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کی مبینہ واردات

🚨 (32) لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ ایک اور مقدمے میں بری ہوگیا، اب تک 2 درجن سے زائد مقدمات میں بری ہوچکے

🚨 (33) پنجاب میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ مزید سخت، سوشل میڈیا پر شرانگیزی کیخلاف زیرو ٹالرنس کا فیصلہ

🚨 (34) پنجاب حکومت کا ہنرمند نوجوانوں کیلئے مریم نواز فری پرواز کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

🚨 (35) شکار پور میں تقریب، سندھ کے علاقے کچے کے 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

🚨 (36) ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر دوبارہ ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد تعینات

🚨 (37) بھارتی صدر کا ہیلی کاپٹر لینڈ کرتے ہی دھنس گیا، دھکا لگا کر نکالنا پڑا

🚨 (38) پنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے پروٹیز کیخلاف دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 94 رنز بنالیے، 23 رنز کی برتری حاصل

🚨 (39) پنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقی کرکٹر رباڈا نے 119 سال پرانا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی

🚨 (40) 8 وکٹیں جلد گرنے کے بعد پروٹیز کا پاکستان کیخلاف شاندار کم بیک، 28 سال پرانی یاد تازہ کردی

🚨 (41) علی امین گنڈاپور کی سابق کابینہ کو دی گئی مراعات تاحال برقرار

🚨 (42) بنگلادیش: قتــل اور جبری گمشدگیاں، عدالت کا 15 اعلیٰ فوجی افسران کو جیل بھیجنے کا حکم

🚨 (43) پاکستان فٹبال فیڈریشن کا سعودی فٹبال فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ

🚨 (44) پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کی ننھی شہزادی انتقال کرگئی، سوشل میڈیا پر پیغام جاری

🚨 (45) چارسدہ میں کم سن بچی کو زیـاـ دتی کے بعد قتــل کرنے والا سفاک شخص گرفتار

🚨 (46) تاریخی بلندی پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

🚨 (47) ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 538 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 37 ہزار 362 روپے کی سطح پر آگئی

🚨 (48) اسلام آباد: نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی کے ریـپ میں گرفتار 2 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

🚨 (49) رواں برس ملک میں شدید سردی پڑنے کا امکان نہیں: محکمہ موسمیات

🚨 (50) رینجرز اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے 27 سال پرانے کیس کا فیصلہ، عبید کے ٹو کی عمر قید کالعدم قرار

🚨 (51) پی ٹی آئی میں کلچر ہے پانی پینے کی اجازت بھی عمران خان سے مانگتے ہیں، گنڈاپور ایسا نہیں کرتا تھا: شیر افضل

🚨 (52) یہی رویہ رہا تو بیرون ملک کیلئے سوچنے پر مجبور ہونگا، شہروز کاشف حکومتی انعام نہ ملنے پر پھٹ پڑے

🚨 (53) علیمہ خان کی روپوشی کی پولیس رپورٹ بوگس قرار، چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

🚨 (54) کراچی: مالک نے ہوٹل آئے شخص کو ڈاکو سمجھ کر گولی مار دی، شہری جاں بحق

🚨 (55) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کی ویکسینیشن کی ہدایت کردی

🚨 (56) کراچی: نویں جماعت سائنس و جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان

🚨 (57) کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن؛ متعدد افـغـاـ ن باشندے زیرحراست

🚨 (58) لاہور: موٹرسائیکل سوار نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق

🚨 (59) کراچی: مالک نے ہوٹل آئے شخص کو ڈاکو سمجھ کر گولی مار دی، شہری جاں بحق

🚨 (60) آئی سی سی رینکنگ: نعمان علی کا ٹیسٹ میں دوسری پوزیشن پر قبضہ