اوکاڑہ۔۔ جاوید راہی بیرو چیف اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر انسداد سموگ مہم کے تحت سخت کاروائیاں کا سلسلہ
اوکاڑہ۔۔ جاوید راہی بیرو چیف
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر انسداد سموگ مہم کے تحت سخت کاروائیاں کا سلسلہ جاری، محکمہ زراعت، ماحولیات اور ٹرانسپورٹ کی جانب سے سموگ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، محکمہ ماحولیات کے افسران نے 172 انسپیکشنز کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب 14 افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6 مقدمات کا اندراج کروایا جبکہ 4 بھٹے گرائے گئے اور 8 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، اسی طرح 63 انڈسٹریل یونٹس کی چیکنگ کے دوران 6 جگہوں پر خلاف ورزی پائی گئی اور 7 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، محکمہ زراعت نے 127 مقامات پر فصلوں کی باقیات کو جلانے پر 86 مقدمات درج کروائے اور 7 لاکھ 50 ہزار روپے کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اعجاز نے کہا ہے کہ انسداد سموگ پالیسی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور جانداروں کے لیے مہلک سموگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے اور سموگ کا باعث بننے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔