November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ)ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید کی سکھر آمد، کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی سے ملاقات شہر کے تعلیمی، سماجی و

Screenshot_2025-10-20_185728

سکھر (بیورورپورٹ)ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید کی سکھر آمد، کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی سے ملاقات شہر کے تعلیمی، سماجی و ثقافتی امور پر تبادلۂ خیال ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید سکھر پہنچے، جہاں انہوں نے کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سکھر کی مجموعی ترقی، تعلیمی نظام، ثقافتی سرگرمیوں اور سماجی امور سمیت مختلف موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد، ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل، ایس ایس پی سکھر اظہر مغل، کمشنر ایس ایم سی علی رضا انصاری اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید نے کہا کہ سکھر سندھ کا ایک تاریخی اور اہم شہر ہے، جس کی ترقی پورے صوبے کی خوشحالی سے منسلک ہے۔ حکومتِ سندھ کی کوشش ہے کہ سکھر کو تعلیمی، ثقافتی اور سماجی طور پر ایک مثالی شہر بنایا جائے۔کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے ڈپٹی اسپیکر کو سکھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی سہولیات اور انتظامی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ شہری مسائل کے حل اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سکھر کی ترقی، امن و استحکام اور شہری سہولیات میں بہتری کے لیے باہمی تعاون جاری رکھا جائے گا۔