کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی نے کہا ہے کہ اس دور میں لوگوں میں کتابیں پڑھنے کا رجحان کم ہوتا جارہا ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ کراچی پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ روز کے پی سی لائبریری میں منعقد ہوا جس میں صدر پریس کلب سعید سربازی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری لائبریری کمیٹی عبد الرزاق ابڑو، رکن گورننگ باڈی نور محمد کلہوڑو، اراکین کمیٹی رضوانہ نقوی، ھارون خالد، جاوید مہر، شمس الواحد اور محمد جمیل شریک ہوئے۔ اجلاس میں مندرجہ ذیل نکات پر اتفاق کیا گیا۔ کراچی سے متعلق کتابیں جمع کرکے ایک کراچی کارنر قائم کیا جائے گا۔ اس کیلئے مختلف اداروں اور افراد کو کتابیں ڈونیٹ کرنے کیلئے خطوط لکھے جائیں گے۔ لوگوں میں کتابیں پڑھنے کا رجحان بڑھانے کیلئے لائبریری میں اراکین پریس کلب اور ان کی فیملیز، خاص طور پر بچوں کیلئے خصوصی دن منعقد کیے جائیں گے۔ لائبریری کمیٹی نے صدر پریس کلب کو سفارش کی کہ لائبریری کو ہوادار بنانے اور پرانے اخباروں کو بروقت منتقل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ صدر سعید سربازی اس سلسلے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس دور میں لوگوں میں کتابیں پڑھنے کا رجحان کم ہوتا جارہا ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ اب بھی کتابوں کی اہمیت ختم نہیں ہوئی جبکہ صحافیوں کو تاریخ، ثقافت اور دیگر اہم موضوعات پر لکھی گئی کتابوں کی ہمیشہ ضرورت رہے گی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]