November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف الیکشن کمشنر پنجاب کی خصوصی ہدایت پرڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب سید غلام محی الدین کی زیر نگرانی

IMG-20251022-WA0276

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف الیکشن کمشنر پنجاب کی خصوصی ہدایت پرڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب سید غلام محی الدین کی زیر نگرانی گورنمنٹ ڈگری کالج جوہرآباد میں ووٹ کی اہمیت ،ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے ٹریننگ سیشن اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسولؐ سے ہوا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک اظہر اعوان،ڈگری کالج کےپرنسیپل عاصم شہزاد،محکمہ منصوبہ بندی ودیگر محکموں کے افسران کے علاوہ ڈگری کالج کے پروفیسرز،لیکچراراور طلباء طالبات سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد شریک تھی۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے بتایا کہ شناختی کارڈز کے حامل افراد نادرا رجسٹریشن کے بعد ووٹ کاسٹ کر سکتا ہے۔ فارم 21 برائے اندراج،فارم 22برائے تبدیلی پتہ،فارم 23 برائے اخراج متعلقہ الیکشن کمشنر آفس یا آن لائن پورٹل جمع کرایا جاسکتا ہے۔ سیمینار میں پریکٹیکلی ووٹ کاسٹ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب نے شرکاء کی اس حوالے سے راہنمائی کی۔ اس کے دوران پولنگ اسٹیشن ،مرد وخواتین کے الگ الگ پولنگ بوتھ،پریذائیڈنگ آفسیر ،اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر،پولنگ آفیسر،پولنگ ایجنٹ،گرین پیپر،وائیٹ پیپر،ووٹ اندارج کاخُفیہ ڈیسک اور دیگر طریقہ کار کو مکمل کرکے اور آگاہی فراہم کرنے کے بعد پریکٹیکلی طور پر کثیر تعداد میں طلباء و طالبات نے ٹریننگ سیشن میں ووٹ کاسٹ کیا ۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب سید غلام محی الدین اور ممبران کمیٹی نے آئندہ بھی ایسی مہمات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک نئی مہم کا آغاز جلد متوقع ہے، جسے الیکشن کمیشن کا ہیڈ آفس ترتیب دے رہا ہے، تاکہ ووٹ کی اہمیت کے بارے میں عوام میں مزید شعور پیدا کیا جا سکے۔