۔۔اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی ۔۔۔ ۔۔۔۔ وائس چانسلر ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ہدایت کی روشنی میں
۔۔۔اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی ۔۔۔
۔۔۔۔ وائس چانسلر ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ہدایت کی روشنی میں بیت المال اسکالرشپ آگاہی سیشن یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد ، کونسٹیٹیوئنٹ کالج دیپالپور اوکاڑہ میں منعقد کیا گیا اس سیشن کا مقصد طلبہ و طالبات کو پاکستان بیت المال کی جانب سے فراہم کی جانے والی مالی معاونت اور تعلیمی وظائف سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرنا تھا، جن میں درخواست کے طریقہ کار اور اہلیت کے معیار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر پاکستان بیت المال کے معزز مہمانانِ گرامی میں غلام جیلانی سیال اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، شوکت محمود ، منیر احمد ،انصر عباس ، شامل تھے۔
مہمانوں نے طلبہ سے خطاب کیا اور انہیں وظائف کے منصوبوں سے فائدہ اٹھانے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ آخر میں ایک سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں طلبہ نے اپنے سوالات پوچھے اور رہنمائی حاصل کی۔ یہ سیشن ڈاکٹر طاہر منیر بٹ پرنسپل ایگریکلچر یونیورسٹی کی مؤثر نگرانی میں منعقد ہوا، جنہوں نے فوکل پرسنز ڈاکٹر سدرہ اقبال اسسٹنٹ پروفیسر ، نویدالحسن لیکچرارکے ساتھ مل کر بھرپور تعاون کیا ۔ طلبہ و طالبات نے اس سیشن کو انتہائی معلوماتی قرار دیا اور یونیورسٹی اور پاکستان بیت المال کی جانب سے تعلیمی معاونت کے حصول میں آسانیاں پیدا کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔