خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس سینیٹر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کے ساتھ مختلف علاقوں سے تعلق
خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس سینیٹر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کے ساتھ مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوامی وفود نے پاکستان مسلم لیگ (ن) ہاؤس جوہرآباد میں خصوصی ملاقات کی ۔ اس مو قع پر ن لیگی عہدیداران اور دوست احباب بھی موجودتھے۔ ملاقات میں ضلعی و ملکی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کہا کہ انشاءاللہ بے لوث عوامی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا اور ضلع بھر کی عوام کی فالاح و بہبود کے لیے ہم اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔