بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران کا اجلاس،
بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران کا اجلاس، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ رب نواز، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر نور محمد، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ مرغوب حسین ڈوگر، ایس این اے افضال حسین بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سبزیوں کے ریٹس کی سخت مانیٹرنگ کریں اور ٹماٹر کی اوور چارجنگ پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، سرکاری دکانوں کے نادہندگان کی دکانیں کینسل کی جائیں، پنجاب بار کونسل کے الیکشنز کی ضابطہ اخلاق کے برخلاف پینا فلیکسز اور بینرز اتارے جائیں اور سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے اے ٹی ایمز کی تقسیم کو تسلسل سے سر انجام دیا جائے اور اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور فیصل ولید تمام انتظامات کی چیکنگ کریں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی گائیڈ لائنز کے مطابق عوامی مسائل کے حل اور عوامی بہتری کے لیے گڈ گورننس اقدامات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے، اس لیے ان پرعمل درآمد کرتے ہوئے عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور عوامی شکایات کا ازالہ بھی از حد ضروری ہے۔