ہارون اباد دنیا بھر کی طرح ہارون اباد میں بھی ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جزبے کے ساتھ منایا
ہارون اباد
دنیا بھر کی طرح ہارون اباد میں بھی ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جزبے کے ساتھ منایا
ہارون اباد کے واحد مندر میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا
اس تقریب کو منانے کے لیے ہندو برادری نے بھگوان رام کی واپسی کی یاد میں اپنی مذہبی رسم کے لیے چراغ جلائے، جنہوں نے تقریبا 14 سال جنگلوں میں گزارے
ہارون اباد کے واحد مندر کی مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے تھے
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وائیٹل گروپ دنیا بھر کی ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہے
دیوالی کا یہ تہوار امید اتحاد اور مثبت سوچ کی علامت ہے
پاکستان اپنے ثقافتی اور مذہبی تنوع پر فخر فخر کرتا ہے
پاکستان میں ہندو برادری کی سماجی اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ برادری ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے
سابق وائس چیئرمین ملک محمد ریاض خلجی نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ایسے پاکستان کا تصور پیش کیا جہاں تمام شہریوں کو مذہب نسل یا ذات سے بالاتر ہو کر مساوی حقوق اور ازادی حاصل ہو کیونکہ پاکستان کا ائین اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے
دیوالی کی تقریب میں چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے نے دیوالی کا کیک کاٹا اور ہندو کمیونٹی میں مٹھائی بھی تقسیم کی
پی اے ٹو ایم پی اے طاہرتوگیری بھی اس موقع پر موجود تھے