جھنگ چنڈ ٹال پلازہ سرگودھا روڈ پر ٹریفک حادثہ، دو کم عمر موٹر سائیکل سوار جاں بحق حادثے کی وجہ غفلت و لاپرواہی بتائی گئی ہے
جھنگ
چنڈ ٹال پلازہ سرگودھا روڈ پر ٹریفک حادثہ، دو کم عمر موٹر سائیکل سوار جاں بحق حادثے کی وجہ غفلت و لاپرواہی بتائی گئی ہے
ریسکیو 1122 کنٹرول روم کے مطابق ایک کال موصول ہوئی کہ ایک کوسٹر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان سوار سڑک پر گر گئے اسی دوران پیچھے سے آنے والی ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی ان کے اوپر سے گزر گئی اور موقع سے فرار ہو گئی
ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر روانہ کی گئی، تاہم دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت علی رضا ولد رضا، عمر 15 سال، ساکن کوری والا، بھکر روڈ جھنگ، اور حسنین ولد سعید، عمر 14 سال، ساکن حسن خان، سرگودھا روڈ جھنگ کے نام سے ہوئی دونوں کے جسم بری طرح کچلے گئے
پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں