تھانہ کرپا اور ہومی سائیڈ یونٹ پولیس کی بڑی کارروائی
تھانہ کرپا اور ہومی سائیڈ یونٹ پولیس کی بڑی کارروائی
سالے کو تیز دھار آلہ سے قتل کرنے والا ملزم ندیم بیگ گرفتار
اسلام آباد(کرائم رپورٹر سواں نیوز)تھانہ کرپا اور ہومی سائیڈ یونٹ پولیس کی بروقت کارروائی،سالے کو تیز دھار آلہ سے وار کر کے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
تفصیلات کے مطابق تھانہ کرپا کی حدود میں ملزم ندیم بیگ نے اپنے سالے شہزاد کو تیز دھار آلہ سے وار کر کے قتل کر دیا تھا
پولیس نے جدید تکنیکی اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم ندیم بیگ کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا
ایس ایچ او تھانہ کرپا ابوبکر کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے