*💥یورپی یونین نے افغاـ ن تارکین وطن کو واپس افغانستان بھیجنے کیلئے طاـ لباـ ن حکومت سے رابطے شروع کردیے*
*💥یورپی یونین نے افغاـ ن تارکین وطن کو واپس افغانستان بھیجنے کیلئے طاـ لباـ ن حکومت سے رابطے شروع کردیے*
برسلز: یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ اس نے افغاـ ن شہریوں کی واپسی کے لیے افغاـ نستان کی طاـ لباـ ن حکومت کے ساتھ ابتدائی رابطے قائم کیے ہیں۔
ان رابطوں کا مقصد یورپ میں موجود ان افغاـ ن شہریوں کی واپسی پر پیشرفت کرنا ہے جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہوچکی ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یورپی کمیشن کے ترجمان مارکس لامرٹ نے برسلز میں پریس کانفرنس کے دوران تصدیق کی کہ رکن ممالک کی درخواست پر افغاـ نستان سے رابطے کا تکنیکی عمل شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’اس سال کے اوائل میں ہم نے افغانستان میں ’ڈی فیکٹو اتھارٹیز‘ (طاـ لباـ ن حکومت) کے ساتھ تکنیکی سطح پر ابتدائی رابطے شروع کیے ہیں‘۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اکثر یورپی ممالک نے ایک خط یورپی کمیشن پر زور دیا کہ وہ افغاـ نستان سے براہِ راست رابطہ کرے تاکہ ان افغان شہریوں کی جبری یا رضاکارانہ واپسی ممکن بنائی جا سکے جنہیں یورپ میں رہنے کا حق نہیں۔
یہ خط بیلجیم کی جانب سے تیار کیا گیا تھا اور اس پر 20 یورپی ممالک نے دستخط کیے جن میں آسٹریا، جرمنی، یونان، اٹلی، نیدرلینڈ، ناروے، پولینڈ اور سویڈن شامل ہیں۔