November 17, 2026

ٹھٹہ سجاول (بیورو چیف دعا آن لائن عبدالقیوم شیخ )یونین آف جرنلسٹ آرگنائزر سندھ ۔دوائیسز ھولڈر چلتن چال کرپشن کٹوتی کا بول بالا ھے

IMG-20251021-WA0173

ٹھٹہ سجاول (بیورو چیف دعا آن لائن عبدالقیوم شیخ )یونین آف جرنلسٹ آرگنائزر سندھ

۔دوائیسز ھولڈر چلتن چال کرپشن کٹوتی کا بول بالا ھے

میرپور ساکرو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کی عدم ادائیگی کے خلاف درجنوں خواتین کا کیٹی بندر گھارو روڈ پر احتجاج رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہِ عام ٹریفک کے لئے بند کردی۔ تفصیلات کے مطابق میرپور ساکرو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام رقم کی عدم ادائیگی کے نتیجے میں کراچی سے کیٹی بندر اور کیٹی بندر سے کراچی حیدرآباد گھارو ودیگر علاقوں کو جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ڈیوائس ہولڈرز کی من مانیاں نہیں چلنے دینگے تین دن سے مسلسل ڈیوائس بند کرکے رکھیں ہیں ہم پریشان ہیں کوئی ہماری داد و فریاد نہیں سن رہا متاثرہ خواتین کی میڈیا کے نمائندوں یونین آف جرنلسٹ ارگنائزر سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ملنے والی رقم کی عدم ادائیگی کے خلاف دور دراز سے آنے والی خواتین نے شاہراہِ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہ کو عام ٹریفک کے لئے مکمل طور بند کردیا جسکی وجہ سے شاہراہ پر دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس موقع پر احتجاج کرنے والی خواتین نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ وہ تین دن سے سینٹر کے چکر لگا رہے ہیں جبکہ ڈیوائس ہولڈرز ہمیں رقم ادا کرنے کی بجائے حیلے بہانے بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج بھی جب ہم سینٹر پہنچے ہیں تو یہ ہمیں پیسے دینے کے بجائے سینٹر بند کرکے بیٹھے ہیں دوسری جانب ڈیوائس افسران کا کہنا ہے کہ لوکیشن بند ہونے کی وجہ سے وہ بھی مجبور ہیں جس کی وجہ سے انکی تمام ڈیوائس بند ہیں ادھر خواتین کے مسلسل ایک گھنٹے کا احتجاج رنگ لے آیا اور لوکیشن آن ہوگئی ڈیوائس نے بھی ہر رقم کی ادائیگی پر پیسوں کی کٹوتی کے ساتھ رقم کی تقسیم شروع کردی۔